۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ سربراہ مجلس علماء ہند نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاہل اور مفسد شخص ہندوستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ارہاہے ا س کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔قرآن مجید ناقابل تحریف کتاب ہے جو اس کتاب میں تحریف کا مطالبہ کرے وہ مرتد اور اسلام سے خارج ہے۔ اس لئے اس کے بیانات اور مطالبات کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ دشمن قرآن مجید مرتد وسیم رضوی کی ہرزہ سرائی کے خلاف مجلس علمائے ہند کے تمام اراکین نے مشترکہ مذمتی بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ وسیم مرتد کو سرکار اور انتظامیہ نے فتنہ و فساد کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جسے اب تک گرفتار نہیں کیا گیا یہ افسوس ناک ہے۔ وہ مسلمانوں کے درمیان انتشار اور اختلاف ڈلوانے کی کوشش کر رہاہے اور سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اس کی ساری ذمہ داری سرکار اور انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے جس کی غفلت اور پشت پناہی کی بنیاد پر وہ آزاد گھوم رہا ہے۔ ورنہ اسےاب تک جیل میں ہونا چا ہئے تھا۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ دنیا میں پہلی بار اتنا بڑا عالم اور محقق پیدا ہوا ہے جو نیا قرآن لکھنے کا دعوی کررہاہے۔بلکہ یوں کہا جائے کہ وہ اب خدائی دعوے کررہاہے ۔مولانا نے کہا کہ اس گستاخی کے پیچھے شدت پسند تنظیمیں ہیں جو وسیم مرتد کی پشت پناہی کررہی ہیں ۔یہ شدت پسند تنظیمیں اسلامو فوبیا کا شکار اور ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی دشمن ہیں۔ انہوں نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے اور مسلمانوں کے درمیان انتشار پیدا کرنے کے لئے ایسے بے ایمان اور اسلام دشمن عناصر کا استعمال کیا جارہاہے۔ کورونا کے اس وبائی اور کسمپرسی کے عہد میں جب انسان زندگی و موت سے جنگ لڑرہاہے یہ متعصب تنظیمیں کورونا سے جنگ کے بجائے ہندوستان کو بانٹنے کی کوشش کرہی ہیں۔

مولانا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاہل اور مفسد شخص ہندوستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ارہاہے ا س کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔قرآن مجید ناقابل تحریف کتاب ہے جو اس کتاب میں تحریف کا مطالبہ کرے وہ مرتد اور اسلام سے خارج ہے۔ اس لئے اس کے بیانات اور مطالبات کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔

مولانا نے کہا کہ بعض مسلم علماء مرتد وسیم رضوی کے خلاف بیان نہ دینے کے لئے بہانے بازیاں کر رہے ہیں کہ وسیم مرتد کو اس سے شہرت مل جائےگی ۔در اصل یہ مولوی ہمیشہ حکومتوں کے نمک خوار رہے ہیں اورایڈمنسٹریشن کی مرضی کے مطابق ہی انکے بیانات رہتے ہیں ورنہ یہی مولوی اگر کوئی عام انسان انکے مسلک کے خلاف بات کر دے تو آسمان سر پر اٹھالیتے ہیں مگر خبیث وسیم کے انتہای ھتک آمیز بیانات پر چپی سادھے ہوے ہیں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .